Time 06 اپریل ، 2021
پاکستان

بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ بلاول کا تھا، یوسف رضا گیلانی

ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر  یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تھا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ دلاور کی سربراہی میں بی اے پی کے 4 ارکان نے بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ میں چیئرمین سینیٹ یا اپوزیشن لیڈر کی نشست کیلئے دلچپسی نہیں رکھتا تھا، سینیٹ میں عہدے کیلئے فیصلہ بلاول نے کیا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ سینیٹ اپوزیشن لیڈر کیلئے بی اے پی سے ووٹ لینے کا فیصلہ بلاول نے کیا تھا۔

اس انٹرویو کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ انٹرویو میں یوسف رضا گیلانی نے کہیں بھی بی اے پی کی حمایت کا اعتراف نہیں کیا، انہوں نے وہی کہا جو بلاول بھٹو زرداری نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا۔

مزید خبریں :