Time 21 ستمبر ، 2024
پاکستان

مولانا فضل الرحمان نیت پر شک نہ کریں، قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے: خواجہ آصف

مولانا فضل الرحمان نیت پر شک نہ کریں، قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے: خواجہ آصف
فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نیت پر شک نہ کریں، ہم ان کو قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی سیاسی پوزیشن کا دفاع کرنا ہے، سیاست کا حسن ہے کہ امید کا دامن نہیں چھوڑاجاتا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط آئین اور قانون کے مطابق ہے، اگر اُس میں قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے تو وقت اُس کا فیصلہ کرے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قانون کی تشریح کرنا ہمارا حق ہے۔

یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا جو مسودہ انہیں ملا اس میں بدنیتی نظر آئی، وہ مخالفین کی گردن زنی کیلئے عدالتی ڈھانچہ تشکیل دینا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل بات یہ ہے کہ اس موقع پر  ایسا کرتب دکھانے کے پیچھے نیت کیا تھی ؟ 

مولانا نے مزید کہا کہ اگر یہ لوگوں کی توڑ جوڑ اور سوداگری سے غلط کام کرنے پر بضد رہے تو جے یو آئی ان کے راستے میں رکاوٹ بنے گی۔

مزید خبریں :