Time 21 ستمبر ، 2024
پاکستان

لاہور: بغیراجازت کارنرمیٹنگ پر 20 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار، کارکنان کا پتھراؤ، فائرنگ

لاہور: بغیراجازت کارنرمیٹنگ پر 20 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار، کارکنان کا پتھراؤ، فائرنگ
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے گلبرگ میں بغیر اجازت کارنر میٹنگ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے پہنچنے پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ اور فائرنگ سے پولیس کی وین کوبھی نقصان پہنچایا۔

اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کچھ ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

اپنی پوسٹ پر عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ تحریک فساد کے غنڈوں نے ابھی سے سڑکیں بند کرکے جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا ہے،اب ان پر ایکشن ہوگا تو یہ رونا شروع کردیں گے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں مین بلیواڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں۔ ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں اور یہ دیکھیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔

مزید خبریں :