پاکستان
Time 12 اپریل ، 2021

آئی ایم ایف نے مثبت اقتصادی اشاریوں کو تسلیم کیا ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر نےکہا ہےکہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سےمفید ورچوئل میٹنگ ہوئی ہے۔

ایک بیان میں حماد اظہرکا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ورچوئل میٹنگ پاکستان کی معیشت اوراصلاحات پر عمل درآمد کی صورت حال پر ہوئی ہے۔

حماد اظہر نے پاکستان کے  مثبت اقتصادی اشاریوں کو تسلیم کرنے پر ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستانی عوام کی فلاح کی ضرورت کوبھی تسلیم کیا ہے۔

مزید خبریں :