Time 15 اپریل ، 2021
پاکستان

وزارت قانون کا TLP پر 'انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی پر تحفظات' کا اظہار

ٹی ایل پی کے کارکن احتجاج کر رہے ہیں— فائل فوٹو

وفاقی وزارت قانون نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو اجس میں ٹی ایل پی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے میں تحریک لبیک پر پابندی کا معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں تحفظ ناموس رسالت ﷺکے حوالے سے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے پر بھی غورہوا۔

یاد رہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی ہے جس کی سمری وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔

مزید خبریں :