پاکستان
13 فروری ، 2012

گیلانی کے علاوہ کوئی اور وزیراعظم بنا تو ووٹ نہیں دیں گے، اسحاق ڈار

گیلانی کے علاوہ کوئی اور وزیراعظم بنا تو ووٹ نہیں دیں گے، اسحاق ڈار

لاہور… مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیراعظم نامزد کرتی ہے تو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔ لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر فرد جرم عائد ہوئی ہے وہ مجرم ثابت نہیں ہوئے وزیراعظم کو سوئس عدالت کو خط لکھ دینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو گیٹ کے حوالے سے ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی مسلم لیگ ن کی پٹیشن کمیشن کے قیام پر ختم ہو جاتی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن فوری انتخابات کے مطالبے پر قائم ہے۔

مزید خبریں :