پاکستان
13 فروری ، 2012

سندھ اسمبلی:بینظیر قتل کی تحقیقات منظر عام پر لانے کی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی:بینظیر قتل کی تحقیقات منظر عام پر لانے کی قرارداد منظور

کراچی… سندھ اسمبلی میں بے نظیربھٹو کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے الیاس بلور کے بیان پر احتجاج کیا گیا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی مجدد اسران نے قرارداد پیش کی۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بینظیربھٹو کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کرکے عوام کے سامنے لائی جائے۔ ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کرلی۔اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی خواجہ اظہارالحق نے سینیٹر الیاس بلور کے بیان پر احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت الیاس بلور کے اعتراف جرم پر کارروائی کرے،ایم کیو ایم تمام قومیتوں کا احترام کرتی ہے۔خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں،امن پسندی کی پالیسی ہے،۔اے این پی کے رکن امان اللہ مسعود نے کہا کہ سب جانتے ہیں قتل کون کررہا ہے،بارہ مئی کو بھی خونی کھیل کھیلا گیااور فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرکے اے این پی الزام عائد کیا ہے۔اجلاس میں فنکشنل رکن اسمبلی ماروی راشدی کی سیکریٹری تعلیم کے خلاف تحریک استحقاق آئندہ روز کے لئے موخر کردی۔وزیرتعلیم پیر مظہر الحق نے کہا کہ وہ اس معاملے پر انکوائری کرکے بتائیں گے۔پیرمظہر الحق نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی میں طلباء کے تدریسی عمل خراب کیا جارہا ہے گورنر سندھ چانسلر کی حیثیت سے کارروائی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر کو کام کرنے دیا جائے کسی کو تحفظات ہیں تو تعلیم خراب نہ کرے۔بعد میں اسپیکر نے اجلاس بدھ تک ملتوی کردیا۔

مزید خبریں :