Time 01 مئی ، 2021
پاکستان

لاہورکی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پربجلی چوری کا انکشاف

فوٹو: فائل

لاہورکی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پربجلی چوری کا انکشاف ہوا  ہے۔

لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے سب انجینیئر سرکل ٹو چوہدری رشید کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم کی انتظامیہ نے 9 غیر قانونی ٹرانسفارمر لگارکھےتھے۔

 چوہدری رشید کے مطابق غیر قانونی ٹرانسفارمر سے ماہانہ لاکھوں یونٹس کی بجلی چوری کی جارہی تھی۔

بجلی چوری کی اطلاق پر لیسکوکی سرکل ٹیم پہنچی تو اسے نجی گارڈز نے یرغمال بنالیا۔

 چوہدری رشید نے موقع  پرپہنچ کر اہلکاروں کو رہاکرایا، بجلی کاٹی اور ایف آئی آر بھی درج کرائی۔ 

مزید خبریں :