کھیل
13 فروری ، 2012

پہلا ون ڈے :انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 261کا ہدف دیدیا

پہلا ون ڈے :انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 261کا ہدف دیدیا

ابو ظہبی…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 261کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل انگلش کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلش ٹیم نے اپنے مقررہ 50اوورز میں 5.20کی اوسط سے سات وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے جس میں کپتان کک 137کے ساتھ سرفہرست رہے۔انگلش اوپننگ جوڑی کی جانب سے اچھا آغاز (57 رنز )فراہم کرنے کے باوجود بعد میں آنے والے انگلش بیٹسمینوں نے خاطر خواہ رنز نہ بنائے جس کے باعث بڑے مجموعے کے حوالے سے لگائے گئے اندازوں کے برخلاف انگلینڈ ٹیم مذکورہ بالااسکور تک محدود رہی۔پاکستانی بالروں بالخصوص اسپنرز کی جچی تلی بولنگ کے باعث سوائے کپتان کک 137اور روہن بھوپڑہ 50 کے علاوہ کوئی اور انگلش بیٹسمین بڑا اسکور نہ کرسکا،اور چار انگلش بیٹسمین ڈبل فیگر تک نہ حاصل کرپائے۔پاکستان کی جانب سے جادو گراسپنر سعید اجمل نے پانچ جبکہ شاہد خان آفرید ی نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔عمر گل،محمد حفیظ،وہاب ریاض اور شعیب ملک کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مزید خبریں :