Time 20 اپریل ، 2025
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
مقامی عدالت سے14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انھیں اڈیالہ جیل شفٹ کیاگیا تھا جہاں سے بعد میں انھیں جہلم جیل منتقل کر دیاگیا/ فائل فوٹو

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان جیل کے مطابق عالیہ حمزہ کوہفتےکواسلام آبادکی مقامی عدالت میں پیش کیاگیا تھا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر پہلے اڈیالہ جیل شفٹ کیاگیا مگر  بعد میں انھیں جہلم جیل منتقل کر دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ قیدیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے عالیہ حمزہ کے خلاف تھانا ا ئیرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے جب کہ انہیں گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :