دنیا
Time 04 مئی ، 2021

‘دنیا کا امیر ترین شخص بھی اپنی بیوی کو خوش نہ رکھ سکا‘

فوٹوفائل

دنیا کی امیر ترین شخصیت اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اہلیہ سے علیحدگی کے بعد ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئے۔

بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد دلچسپ میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

ایک طرف جہاں بل گیٹس اور ملینڈا کی علیحدگی پر لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا وہیں، کچھ صارفین نے اس خبر پر میمز بنا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر علی نامی صارف نے بل گیٹس اور ملینڈا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی علیحدگی کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا اور کہا کہ دنیا کا امیر ترین شخص بھی اپنی بیوی کو خوش نہ رکھ سکا۔

طلحہ نامی صارف نے مشہور کارٹون ٹام اینڈ جیری سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ 'کچھ نہیں ہوا برو، صرف پاکستانی  بل گیٹس اور میلنڈا کی طلاق پر رد عمل کااظہار کررہے ہیں۔'

دوسری جانب متعدد ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا کی علیحد گی کی خبر پر پاکستانی عوام افسردگی کا اظہار کرکے ’بیگانے کی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ‘ جیسی مثال قائم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :