06 مئی ، 2021
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی میں ملک میں گرمی زیادہ پڑے گی ، بارش کم برسے گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی میں پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ مئی میں بارشوں کے دوسلسلے آئیں گے، ایک سلسلہ پہلے اوردوسرا آخری عشرے میں آئےگا۔
پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کےپی اوربالائی پنجاب میں گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک سے گندم کی کھڑی فصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔