بھارت کے آرٹیکل 370 سے متعلق محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ بھارت کے آرٹیکل 370 سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگوکی۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ آرٹیکل 35اے سے متعلق ہندوستان میں جو ری اسٹرکچرنگ کی جارہی ہے اس پر تشویش ہے ، اسے رکوانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

پاک بھارت تعلقات میں سعودی کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی پر بات نہیں ہوئی  ہے۔

خیال رہےکہ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ پاکستان کو بھارت کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے مسئلہ نہیں ہے۔

لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

محمد زبیر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ تاریخی یو ٹرن ہے؟ کیا پاکستان کشمیر سے متعلق تاریخی موقف سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہے۔

 دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنانےکے لیےکردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

مزید خبریں :