Time 09 مئی ، 2021
پاکستان

لاہور میں سستے بازاروں سے چینی خریدنے والوں کی اذیت کم نہ ہوئی

لاہورمیں سستی چینی کیلئے شہری اب بھی لمبی لائنوں میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

میٹھی عید قریب آنے پر رمضان بازاروں میں سستی چینی کیلئے مرد، خواتین اور بزرگ لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ وہ کام کاج چھوڑ کر صرف چینی لینے کیلئے لائنوں میں لگے ہیں، گھنٹوں انتظار کے بعد ہاتھوں پر نشان لگا کر چینی دی جاتی ہے۔

سستے بازاروں میں 65 روپے کلو چینی شہریوں کو  مل رہی ہے جبکہ مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ 20 روپے بچانے کیلئے قطاریں لگانے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے زیادہ کاؤنٹر بنانے کا مطالبہ کیا۔

لاہورہائیکورٹ نے کئی روزپہلے حکم دیا تھا کہ چینی کے خریداروں کی لمبی قطاریں ختم کرائی جائیں، عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ 15 روپے کے پیچھے لوگوں کو بھکاری بنادیا گیا ہے۔

مزید خبریں :