05 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ این آر او عملدرآمد کیس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو توہین عدالت کے نوٹس کی سماعت آج بروز جمعہ کو کریگا، وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کی جانب سے سوئس حکام کو صدر زرداری کیخلاف مقدمات نہ کھولنے بارے لکھے گئے خط کی واپسی کیلئے مجوزہ خط کا ڈرافٹ عدالت میں پیش کرینگے۔آن لائن کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ایسا خط سپریم کور ٹ میں پیش کرنا چاہتی ہے جس میں صدر آصف زرداری کو مکمل استثنیٰ حاصل ہو اور عدالت کیلئے بھی اطمینان بخش ہو۔