12 مئی ، 2021
کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پولیس نے اے ٹیم سے موبائل فرنچائز کے ملازمین کو ڈاکو سمجھ کر گرفتار کرلیا۔
گرفتار چاروں افراد موبائل فرنچائز کے ملازم تھے جو کہ اے ٹی ایم میں رقم جمع کرنے آئے تھے ۔
چار افراد کو اے ٹی ایم میں ایک ساتھ دیکھ کر شہریوں نے ون فائیو پر اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس نے ایکشن کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا، اس دوران انہیں ڈاکو سمجھ کر مارا پیٹا بھی گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات بہادر آباد سے گرفتار چاروں افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے،چاروں افراد موبائل فرنچائز کے ملازم ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ایک ساتھ اے ٹی ایم میں دیکھ کر شہریوں نے 15 پراطلاع کی اور شہریوں نے ملزمان کو پکڑکر تشدد کیا اورپولیس کے حوالے کیا۔
فرنچائز مینیجر کے تھانے پہنچنے اور تصدیق کے بعد چاروں افراد کو چھوڑ دیا گیا۔