12 مئی ، 2021
یورپی مصور کی 170 سالہ قدیم پینٹنگز بحالی کے بعد لاہور کے شاہی قلعے میں آویزاں کردی گئی۔
سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی احسان بھٹہ نےبتایا کہ ہنگری کے سابق سفیر استوین زابو اور انکی اہلیہ نے منصوبے میں ذاتی دلچسپی لی اور یہ تمام پینٹگز شہزادی بامبا سودرلینڈ نے واپس لاہور منگوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہنگری کے سفارت خانے نے آگسٹ شوفیٹ کی 11 نایاب پینٹنگز کی بحالی شروع کرائی،ان میں مہاراجا رنجیت سنگھ، کھڑک سنگھ، شیر سنگھ اور دلیپ سنگھ کے نادر پورٹریٹ بھی شامل ہیں۔
آگسٹ شوفیٹ، لزلے پول سمتھ اور دیگر یورپی آرٹسٹوں کے شہ پارے شہزادی بامبا گیلری میں لگادیئے گئے،ہنگری کی ٹیم مزید پینٹنگز کی بحالی میں بھی مصروف ہے۔