Time 14 مئی ، 2021
پاکستان

عید الفطر کی دعوتوں کو پر رونق بنائے لذیذ ’ہرا مصالحہ مٹن‘


فوٹوفائل


پہلی عید تو ختم ہو گئی لیکن دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور عید پر جب تک دعوتیں نہ ہوں تب تک عید کا مزہ دوبالا نہیں ہو سکتا۔

اگر آج آپ کے گھر بھی دعوت ہے اور خاندان بھر کے لوگ اس دعوت میں مدعو ہیں تو بریانی، قورمہ اور چکن کڑھائی کا انتخاب بطور مینو چھوڑیں اور کچھ مٹن سے متعلق سوچیں  لیکن ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز کا خیال بھی رکھیں۔

اسی حوالے سے آج آپ کے لیے انتہائی ایک مزیدار ریسیپی لائیں ہیں جو ہے 'ہرا مٹن مصالحہ'۔

 تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ہرا مٹن مصالحہ بنانے کے لیے کون سے اجزاء درکار ہیں۔

اجزاء

بکرے کا گوشت ایک کلو ، ہرا دھنیا ایک کپ، ہری مرچ 8عدد، کالی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ، پسا ہوا دھنیا 2 کھانے کے چمچ، ادرک، لہسن 4 کھانے کے چمچ، کٹی کچی پیاز 4 عدد، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، ہری الائچی  8 عدد، دارچینی 2 انچ کے دو ٹکڑے، نمک 2 چائے کے چمچ، دہی ایک کپ، تیل ایک کپ۔

ترکیب:

پہلے بلینڈر میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، کالی مرچ، پسا دھنیا اور 4عدد کٹی کچی پیاز بلینڈ کرکے اس کا پیسٹ بنا لیں۔

 اب تیل گرم کرکے اس میں دارچینی، ہری الائچی، ادرک، لہسن اور  بکرے کا گوشت شامل کرکے 10 منٹ فرائی کریں پھر گرینڈ کیا ہوا ہرا مصالحہ ڈال کر اسے ڈھک دیں اور اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے۔ 

گوشت گلنے کے بعد اس میں دہی ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں، پھر گریوی کے لیے ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح پکائیں یہاں  تک کہ مزیدار ہرا مٹن مصالحہ تیار ہوجائے۔

مزید خبریں :