امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے اپنے منگیتر سے شادی کرلی

فوٹو: فائل

معروف امریکی گلوکارہ  آریانا گرانڈے نے اپنے منگیتر ڈالٹن گومز سے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق27 سالہ امریکی ریپر اور گلوکارہ  اپنی رہائش گاہ پر ایک سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں ہونے والی شادی کی تقریب میں 20 افراد موجود تھے اور یہ شادی گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کسی ایک دن منعقد ہوئی ہے تاہم حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔

  آریانا گرانڈے نےگذشتہ دسمبر کو اپنے 25 سالہ دوست  ڈالٹن گومز سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہےکہ  آریانا گرانڈے کا شمار دنیا کی معروف ترین اور امیرگلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔

مزید خبریں :