Time 22 مئی ، 2021
پاکستان

کراچی طیارہ حادثہ: 30 سالہ نیلم برکت کے لواحقین تاحال معاوضے سے محروم

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے حادثے کو ایک سال گزرنے کے بعد بھی جاں بحق افراد کے لواحقین معاوضے سے محروم ہیں۔ 

گزشتہ سال کراچی کے علاقے ماڈل کالونی جناح گارڈن میں پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے میں 30 سالہ نیلم برکت بھی زندگی سے محروم ہوئیں۔

زندگی کے بدلے معاوضے کا اعلان کیا گیا لیکن ان کی والدہ اب تک اس سے محروم ہیں۔

نیلم برکت اپنی والدہ کی زندگی کا محور تھیں، تین سال کی عمر میں یتیم ہوگئیں اور ماں نے تنہا پالا۔

نیلم بھرپور زندگی گزارنے کی خواہشمند تھیں کہ 22 مئی 2020 کو پی کے 8303 کے ساتھ ان کے خواب اور وہ خود خاکستر ہوگئے۔ حادثے کو ایک سال گزرگیا لیکن نیلم کی والدہ کے زخم اب بھی تازہ ہیں۔

نیلم کی والدہ 17 دسمبر 2020 کو چیف جسٹس کو خط بھی لکھ چکی ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں ‎ معاوضہ ادا کرنے کیلئے قومی ائیر لائن کی جانب سے بانڈز سائن کرانے کے خلاف درخواست بھی دائر کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :