پاکستان
05 اکتوبر ، 2012

بلوچستان پبلک سروس کمیشن اقربا پروری میں اعلیٰ افسران ملوث ہیں،میجر برہان

 بلوچستان پبلک سروس کمیشن اقربا پروری میں اعلیٰ افسران ملوث ہیں،میجر برہان

کوئٹہ…ڈی جی نیب میجر(ر)برہان علی نے کہا ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں اقربا پروری میں اعلیٰ افسران ملوث ہیں، شواہد ملے ہیں،مزیدتحقیقات کررہے ہیں، میجر(ر )برہان علی نے جیو نیوز سے بات چیتکرتے ہوئے مزید کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے،ادارے میں اقربا پروری ختم کرکے مستحق افراد کو ان کا حق دلایاجائے گا،انھوں نے اس موقع پر کمیشن کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے کہا کہ وہ نیب میں اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے۔

مزید خبریں :