Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
لاہور میں آٹے کی قیمت بڑھتے ہی نان بائیوں نے روٹی بھی مہنگی کر دی۔
لاہور میں روٹی کی قیمت میں نان بائیوں نے خود ساختہ 2 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد اب روٹی 10روپے کی ہوگئی۔
نان بائیوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے آٹے کا تھیلا 850 روپے میں مل رہا تھا، اب اس کی قیمت 1070 روپے ہو گئی ہے جس کے باعث روٹی 10 روپے میں بیچنے پر مجبور ہیں۔
روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہے، اب روٹی کا نوالہ بھی ان سے چھینا جا رہا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کی قیمت کنٹرول کرے تاکہ انہیں سستی روٹی میسر آسکے۔