06 اکتوبر ، 2012
کراچی.. . . صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر بلدیاتی نظام میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔کراچی میں صدر زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی سندھ کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ سارے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ توڑ پھوڑ یا ہڑتالوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔صدر کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر بلدیاتی نظام میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔صدرزرداری نے پارٹی رہنماوٴں کوہدایت کی کہ اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھی جائے۔وزیر بلدیات آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے15 اکتوبر کو حیدرآباد میں بڑے جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔