رواں سال ملک میں مون سون کا سیزن طویل رہنے کا امکان

رواں سال ملک میں مون سون کی بارشیں طویل ہوکر  اکتوبر کے پہلے یادوسرے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اس سمندری طوفان کویاس کا نام دیا گیا ہے جو عمان کا تجویز کردہ ہے جس کے معنی خوشبودار درخت کے ہیں، 25 مئی تک یہ شدید ترین طوفان بن جائے گا۔

26 مئی کی دوپہر تک یہ بھارتی ساحلی علاقے بالاسور اور ڈگھا کے درمیان سے گزرے گا،ماہرین کہتے ہیں سطح سمندرکے درجہ 30 سے 31 ڈگری کے درمیان ہیں، جو سمندری طوفان کو شدت دینے کے لئے موزوں ہے۔

عالمی ماہر ماحولیات مہیش پلاوات کہتے ہیں یہ طوفان بھارت سمیت پاکستان میں وقت سے پہلے مون سون کا باعث بنے گا۔ 

مون سون کے اختتام کے دوران دوران بحر اقیانوس میں لالینا ایکٹو ہونے سے مون سون کی بارشوں کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے، سمندری درجہ حرارت میں گرمی کے مرحلے کو ایل نینیو اورٹھنڈا کرنے والے مرحلےکو لانینا کہا جاتا ہے۔

پاکستان میں مون سون کی بارشیں طویل ہوکر اکتوبر کے پہلے ہا دوسرے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہیں۔

مزید خبریں :