پاکستان
06 اکتوبر ، 2012

وزیرستان جانے کیلئے تحریک انصاف کے امن مارچ کاآغاز

وزیرستان جانے کیلئے تحریک انصاف کے امن مارچ کاآغاز

اسلام آباد… تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا امن مارچ وزیرستان روانہ ہو گیا ہے۔ امن مارچ میں سیکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور ، لاہور اور دیگر شہروں سے بھی ریلیاں آج صبح سے روانہ ہونا شروع ہوگئیں جلوس کی حفاظت کے لیے جانثاران عمران خان فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ امن مارچ ہے،کسی سے لڑنے نہیں جارہے اس لیئے اس مارچ سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیئے ،ا گر ہمیں روکا گیا تو رک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کہا گیا طالبان کا حامی ہوں، اب کہہ رہے ہیں مغرب کا حامی ہوں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے خلاف بدگمانی پھیلانے میں فضل الرحمان کا بڑا ہاتھ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان لوگوں کو کہہ رہے ہیں یہود اور نصاریٰ آرہے ہیں حالانکہ میرے ساتھ امن کا پرچار کرنے والے لوگ ہیں، فضل الرحمان ہماری مقبولیت سے گھبرا کر مارچ کیخلاف باتیں کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے امن مارچ کو طالبان کے حملوں کا خطرہ نہیں، ہمارے ساتھ کچھ ہواتو ذمے دار صدر، انکے اتحادی اور مولانا جیسے لوگ ہونگے،ہمیں سیکیورٹی وزیرستان کے لوگ فراہم کریں گے۔

مزید خبریں :