پاکستان
06 اکتوبر ، 2012

عمران خان کا وزیرستان مارچ ڈرامہ اور شعبدہ بازی ہے، چوہدری نثار

عمران خان کا وزیرستان مارچ ڈرامہ اور شعبدہ بازی ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیرستان مارچ ڈرامہ اور شعبدہ بازی ہے، شاید اب بھی جنرل پاشا سونامی کی ڈور ہلا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے تو شمالی وزیرستان میں ہورہے ہیں لیکن عمران خان کے دورہ جنوبی وزیرستان کا کیا مقصد ہے، یہ تو ایسا ہی ہے جیسے کہیں کہ نئی دہلی تک مارچ کرنا ہے اور واہگہ بارڈر پر ہی ساری ہمت ہاردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم یہ بات نہیں بھولی کہ عمران خان نے ابتدائی طور پر شمالی وزیرستان مارچ کا اعلان کیا تھا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ قوم مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور ناانصافی کا شکار ہے اور سونامی لیگ نت نئے ڈراموں سے قوم کو بے وقوف بنا نے میں مصروف ہے، عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کی بجائے یہ تو بتائیں کہ ان کے مارچ سے ڈرون حملے کیسے بند ہوں گے او ر خطے میں پرتشدد کار روائیوں میں کس طرح کمی آئے گی۔

مزید خبریں :