صحافتی تنظیموں نے وفاقی حکومت کا مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈيننس مسترد کردیا

صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں نے وفاقی حکومت کا مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈيننس مسترد کردیا ۔

صحافتی تنظیموں نے آرڈيننس کو آزادی صحافت پر حملہ، غیر آئینی اور ڈریکونین لاء  قرار دیتے ہوئے ہر سطح پر اس کے خلاف مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی ( اے پی این ایس) ، پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن( پی بی اے )، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے دستوری اور برنا گروپس اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے مشترکہ  اجلاس میں قرار دیا گیا کہ مجوزہ آرڈيننس میڈيا کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کے خلاف زندگی کے تمام شعبوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، ایسے آرڈيننس کی جمہوری معاشروں میں جگہ نہیں۔

مزید خبریں :