07 اکتوبر ، 2012
لاہور… وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت لوٹا کریسی کی بدولت قائم ہے، یہ اصولوں کی بات کرتے ہیں لیکن بتائیں سیاسی جماعتیں کون توڑ رہا ہے؟ حکومت پر تنقید کرنے والے خود بھی قوم کو حساب دیں۔ بھٹو شہید کے دور سے آج تک حساب دینے کو تیار ہوں لیکن ضیاء ،مشرف اور نواز شریف کے دورکا حساب نہیں دے سکتا۔ہمارے لیڈر اورکارکن مشکل وقت میں بھاگنے والے نہیں بلکہ مقابلہ کرتے ہیں جبکہ ہمارے سیاسی مخالفین کا کیا وطیرہ ہے سب اس سے آگاہ ہیں ۔