پاکستان
14 فروری ، 2012

لاہور:مزار بی بی پاک دامن پر خاتون کیساتھ پولیس اہلکاروں کی مبینہ زیادتی

لاہور:مزار بی بی پاک دامن پر خاتون کیساتھ پولیس اہلکاروں کی مبینہ زیادتی

لاہور. . .. . .لاہور میں شوہر سے ناراض ہو کر مزار بی بی پاک دامن آنے والی گجرات کی رہائشی خاتون کو دو پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ تھانہ ویمن ریس کورس میں درج کیا گیا ہے، جس میں گجرات کی رہائشی زینت النساء نے بتایا ہے کہ وہ لاہورکے علاقے محمدنگر میں اپنے شوہر سے ناچاقی کے بعد مزار بی بی پاک دامن آ گئی،وہاں تعینات پولیس اہلکار زوہیب اور واجد اسے پناہ دینے کے بہانے قریبی ہوٹل میں لے گئے جہاں انہوں نے اسے ا جتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تاہم ان کے خلاف کارروائی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنزغلام محمود ڈوگر نے ملزموں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :