Time 02 جون ، 2021
پاکستان

'شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ہے، انہیں روکنےکیلیےحکومتی اپیل کی ضرورت نہیں'

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کا نام  ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)  پر ہے تکنیکی طور پر سپریم کورٹ میں حکومتی اپیل کی ضرورت ہی ختم ہو جاتی ہے ۔

خیال رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر شہبازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلےکے خلاف اپیل واپس لے لی ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپیل کا مقصد پہلے ہی پورا ہو چکا ہے، شہباز شریف کا نام چونکہ اب ای سی ایل پر ہے اور انھوں نے اپنی پٹیشن ہائی کورٹ سے واپس بھی لے لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی طور پر سپریم کورٹ میں حکومتی اپیل کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے کیونکہ اپیل کا مقصد پہلے ہی پورا ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :