Time 04 جون ، 2021
پاکستان

خورشید شاہ نے سپریم کورٹ سےدرخواست ضمانت واپس لے لی

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے سپریم کورٹ سےدرخواست ضمانت واپس لے لی۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ کی ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا تے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔

جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیے کہ نیب کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور ضمنی ریفرنس آئے گا،کیا تفتیشی افسر کو معلوم ہے کہ ضمنی ریفرنس کا نتیجہ کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ ضمنی ریفرنس کا مطلب ہے فرد جرم دوبارہ عائد ہوگی تو ازسرنو ٹرائل بھی ہوگا، دو سال بعد ازسرنو ٹرائل کا مطلب ہے ہارڈشپ نکتے پر ضمانت پکی ہے۔

جسٹس سردار طارق نے کہا کہ لگتا ہے نیب ملزمان کی ملی بھگت سے سب کچھ کرتا ہے، نیب کے تاخیری اور  نئے ریفرنسز دائر کرنے جیسے اقدامات کے باعث ملزمان کو فائدہ پہنچتا ہے۔

علاوہ ازیں خورشید شاہ کے بیٹے رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کے معاملے پر وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم دستیابی کے باعث سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :