پاکستان

کراچی میں کسٹم کے گوداموں سے چوریاں عام ہوگئیں

کراچی میں کسٹم کے گوداموں سے چوریاں عام ہوگئیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

کسٹمز ذرائع نے سامنے آنے والی ویڈیوز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مناظر کیماڑی میں واقع کسٹمز وئیر ہاؤس تھری کے ہیں، ایک ویڈیو ایک روز قبل صبح ساڑھے 5 بجے کی ہے جس میں چور گودام کی 20 فٹ اونچی دیوار سےچھالیہ کی بوریاں دوسری جانب پھینک رہا ہے اور اس کا ساتھی یہ بوریاں وہاں کھڑی گاڑی میں رکھ رہا ہے جب کہ یہ کارروائی بغیر کسی خوف کے جاری رہی۔

دوسرا منظر اسی گودام سے رات کے وقت چوری کا ہے  جس میں دیوار کی بجائے گودام کے مین گیٹ سے چوری کا مال باہر لے جایا جارہا جب کہ چور بڑے سکون سے چھالیہ کی بوریاں باہر کھڑی کار میں لاد رہے ہیں۔

کسٹمز ذرائع کا بتانا ہے کہ گودام کے مین گیٹ سے چوری کا مال باہر نکالنے والے یہ خود کسٹمز کے ملازمین ہیں، دیدہ دلیری سےکی جانے والی ان چوریوں میں کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے افسران اور پولیس ملوث ہے جن کی ملی بھگت کے بغیر یہ چوریاں ممکن نہیں، کسٹمز کے اس گودام میں اسمگلنگ کی ناکام کوششوں کے دوران پکڑے جانے والی چھالیہ ، کپڑا ، کتھا اور کاسمیٹکس سمیت اربوں روپے کا سامان موجود ہے۔

 کسٹمز ترجمان کا کہنا ہے کہ چوری کی ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے جب کہ ایڈشنل کلکٹر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا ئی گئی ہے۔

مزید خبریں :