08 جون ، 2021
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں نجی اسکول کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں۔
گرین ٹاؤن لاہور کے نجی اسکول میں دھوپ سے بچاؤ کے لیے ڈالی گئی ترپال خستہ حال دیوار سمیت طالبات پر آگری جس کے باعث چار طالبات ایشال، نور فاطمہ، اقرا اور تعزیم زخمی ہوگئیں جب کہ 7 سالہ ایشال دم توڑ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر بچیوں کے والدین اسکول پہنچ گئے اور اسکول انتظامیہ کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جب کہ زخمی بچیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بردار نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے جناح اسپتال میں زخمی طالبات کی عیادت کی اوربتایا کہ نجی اسکول کو سیل کردیا گیاہے۔