07 اکتوبر ، 2012
میرپور…ایم کیو ایم کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں امن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹر ندیم احسان نے کی،انکے ہمراہ ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر اور جاوید اقبال مرزا بھی تھے۔ امن ریلی میں بڑی تعداد میں ایم کیو ایم کے کارکن شریک ہوئے امن ریلی کے شرکاء منگلا پل سے ہوتے ہوئے میرپور شہر پہنچے جہاں مقررین نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست حق وصداقت کی آواز بلند کرتے رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے تو کشمیر بھی ملکی دفاع کی شہ رگ ہے۔