آندھی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

آندھی کے باعث وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر نے ریلوے اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد سےلاہورآرہے تھے— فوٹو: فائل

لاہور  میں آندھی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

پولیس کے مطابق آندھی کے باعث وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر نے ریلوے اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد سےلاہورآرہے تھے۔

پولیس کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ پرلینڈنگ کرنی تھی لیکن خراب موسم کے باعث ریلوے اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعدوزیراعلیٰ عثمان بزدار ایوان وزیراعلیٰ روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :