پنجاب کا بجٹ کچھ دیر میں پیش ہوگا، تنحواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان

پنجاب کا 2600 ارب روپے سے زائد کا بجٹ کچھ دیر میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےلیے 560 ارب روپےرکھے گئے ہیں جبکہ  جنوبی پنجاب کے لیےکل بجٹ کا 35 فیصد خرچ کیا جائے گا۔

بجٹ میں لاہور کے لیے 62 ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنحواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 22-2021 کی بجٹ تجاویز اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ہیں، زرعی ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد کی گئی ہے۔

مزید خبریں :