18 جون ، 2021
لاہور: پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 0.5 فیصد تک آگئی۔
محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 25661 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 ٹیسٹ مثبت آئے اور اس طرح صوبے میں مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 64 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16521 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 62 ٹیسٹ مثبت آئے اور اس طرح لاہور میں کورونا کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 ہے۔