Time 18 جون ، 2021
پاکستان

لاہور میٹرو بسوں کے اے سی خراب، شہری شدید گرمی اورگھٹن میں سفرکرنے پر مجبور

لاہور میں 2013 سے چلنے والی میٹرو بسیں کھٹارا ہونے لگی، بیشتر بسوں کے ایئر کنڈیشنز (اے سی) خراب ہوگئے جس پر انتظامیہ نے کھڑکیاں کھول کر بسیں چلانا شروع کر دیں۔

لاہور میں میٹروبسوں کے اے سی کئی دنوں سے خراب پڑے ہیں، شہریوں کو شدید گرمی میں بغیر اے سی سفر کرنا پڑ رہا ہے، مسافروں کو گھٹن سے بچانے کے لیے کھڑکیاں کھول کر بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

انچارج میٹرو بس عزیز شاہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود کنٹریکٹرز بسوں کی مرمت نہیں کروا رہے،کنٹریکٹرز کو بسوں کی خرابی کی شکایات پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔

مزید خبریں :