پاکستان
Time 01 جولائی ، 2021

پنجاب میں کورونا ویکسین کی ہزاروں خوراکیں ضائع ہو نےکا انکشاف

پنجاب میں کورونا ویکسین کی 38 ہزار 557 خوراکیں مبینہ طورپر ضائع ہو نےکا انکشاف ہوا ہے ۔

 ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ ویکسین لاہور میں ضائع ہوئی جس کی تعداد 2 ہزار 959 تھی، منڈی بہاؤالدین میں 1265 خوراکیں ،بہاولنگر میں 1170، بہاولپور میں 1140 اورچکوال میں 1111خوراکیں ضائع ہوئیں۔

اسی طرح ساہیوال میں  1132،سرگودھا میں 1015 گوجرانوالا میں 1085،جہلم 1098،مظفر گڑھ میں 1096 ،ملتان میں 1045 اورلودھراں میں  1040 خوراکیں ضائع ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ خوراکیں نامناسب درجہ حرارت اورمقررہ وقت پر نہ لگنے کے باعث ضائع ہوئیں، اس میں ہر برانڈ کی ویکسین شامل تھی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں ویکسین کا پورا ریکارڈ موجود ہے ، ویکسین ضائع نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :