دنیا
10 اکتوبر ، 2012

چین میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیرشروع،7ماہ میں مکمل ہو گی

چین میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیرشروع،7ماہ میں مکمل ہو گی

بیجنگ…چین میں دنیا کی بلند ترین عمارت انتہائی تیز رفتاری سے صرف سات مہینے میں تعمیر کرنے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چینی صوبے ہونان میں220منزلہ اور 2ہزار7سو50فٹ بلند یہ عمارت نہ صرف دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی زیادہ بلند ہے بلکہ دنیا کی ایسی واحد عمارت ہو گی جس کے مختلف حصے فیکٹری میں تیار کر کے تعمیر اتی مقام پر لگا دئیے جائیں گے۔اس عمارت کی ایک اور حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ اس کی تعمیر میں پانی استعمال نہیں کیا جائے گا جبکہ اس میں بجلی اور پانی کا تمام تر سسٹم بھی فیکٹری میں تیار کر کے عمارت میں نصب کیا جائے جس کی تعمیرپر کل لاگت عام عمارات کی نسبت 30فیصد کم آئیگی۔واضح رہے کہ دنیا کی حالیہ بلند عمارت برج خلیفہ کی تعمیر مکمل ہونے میں 6سال سے بھی زائد کا عرصہ لگا تھا ۔

مزید خبریں :