پاکستان
Time 05 جولائی ، 2021

سندھ بھر میں 2 ہفتے بعد سی این جی کی فراہمی بحال، قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے لیکن سی این جی کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس اسٹیشنز 22 جون سے بند تھے جو آج 2 ہفتے بعد کھولے گئے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہےکہ بجٹ کے بعد سی این جی کی قیمت میں 16 روپے کلو کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے اور  پمپس مالکان نے قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے۔

دوسری جانب پمپس مالکان کا مؤقف ہے کہ بجٹ میں ایل این جی پر لگے سیلز ٹیکس کے سبب قیمت بڑھانی پڑی۔

مزید خبریں :