Time 05 جولائی ، 2021
پاکستان

وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر خزانہ کا خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی کا سفر

مراد علی شاہ، شوکت ترین اور معروف بینکر جہانگیر صدیقی سمیت 45 اہم پاکستانی شخصیات نے 4 جولائی کو امارات ائیرلائن سے دبئی کا سفر کیا— فوٹو: فائل
مراد علی شاہ، شوکت ترین اور معروف بینکر جہانگیر صدیقی سمیت 45 اہم پاکستانی شخصیات نے 4 جولائی کو امارات ائیرلائن سے دبئی کا سفر کیا— فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے  متحدہ عرب امارات  (یو اے ای)  حکومت کی خصوصی اجازت سے امارات ائیر لائن سے دبئی کا سفر کیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور معروف بینکر جہانگیر صدیقی سمیت 45 اہم پاکستانی شخصیات نے 4 جولائی کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے امارات ائیرلائن کی پرواز EK-607  سے دبئی کا سفر کیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اِن اہم پاکستانیوں کیلئے حکومت پاکستان نے کوئی درخواست نہیں کی تھی بلکہ متحدہ عرب امارت کی حکومت نے ان پاکستانی شخصیات کو براہِ راست امارات ائیرلائنز سے سفر اور دبئی آنے کی اجازت دی ہے۔ 

یاد رہے کہ امارات ائیرلائنز  نے ان دنوں پاکستان سے عام پاکستانی مسافروں کو دبئی لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے ملازمت اور دیگر اہم کاموں کیلئے متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :