Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
پشاور کے علاقے ریگی میں ہونے والے جنازے میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کی جانب سے طالبان حق میں نعرے لگائے گئے۔
پشاور میں گزشتہ رات ہونے والے ایک جنازے کی ویڈیو منطر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں شریک افراد نے طالبان کے حق میں نعرے لگائے اور انہوں نے امارات اسلامی افغانستان کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔
فوٹو: اسکرین گریب
دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ جنازے کے بعد کچھ لوگ امارات اسلامی کے جھنڈے لائے تھے، تحقیقات کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔