پاکستان
Time 12 جولائی ، 2021

ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج سے مدد لی جاسکتی ہے: فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ  ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج سے مدد لی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کووڈ سے مقابلے کی بہترین اسٹریٹجی ہے، پابندیاں، ماسک اپنی جگہ لیکن ویکسین ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، موجودہ اقدامات اور کورونا پابندیوں پر عملدرآمد ضروری ہے جب کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج سے مدد لی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے، ویکسین لگوا کر سیاحت پر جاسکتے ہیں لہٰذا عید کی چھٹیوں میں سیاحت کیلئے ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، بس ان لوگوں کو سیاحت کی اجازت دیں گے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں کورونا کیسز میں اضافہ نظر آیا، ایس او پیز پر عمل نا کرنے سے کیسز میں اضافہ ہوا، عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہریوں نے لاپرواہی کی جس کے باعث مثبت کیسز بڑھے، 2 سے 4 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایلفا قسم کے بعد نئی ڈیلٹا قسم کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید خبریں :