13 جولائی ، 2021
میگا واٹر سپلائی اسکیم کی تعمیر سے سندھ کے ساحلی و تاریخی شہرکیٹی بندرکو 30 سال بعد پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ۔
تین اطراف سے سمندر میں گھرا ساحلی شہر کیٹی بندر اور گردو نواح کے 30 سے زائد دیہاتوں کے مکین گزشتہ 30 سالوں سے زائد عرصے سے پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے پریشان تھے۔
یہاں 20 کروڑ روپےکی لاگت سے ایک سال سے کم عرصہ میں مکمل ہونے والی میگا واٹر سپلائی اسکیم سےکیٹی بندر سمیت 30 سے زائد دیہاتوں کو پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔
کیٹی بندر سے 12کلو میٹر دور تعمیرکیے جانیوالی واٹر سپلائی اسکیم میں تین بڑے اسٹوریج ٹینک تعمیر کیے گئے ہیں جن میں 2 ماہ کا پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جب کہ دو ہیوی موٹروں کو سولر سسٹم کے ذریعہ چلایا جارہا ہے،50 ہزار فٹ لمبی پائپ لائن بھی بچھائی گئی ہے۔