پاکستان
Time 14 جولائی ، 2021

وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیب قانون میں ترمیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیب قانون میں ترمیم کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نیب کے قانون میں ترمیم لارہے ہیں، بیوروکریسی نیب کی وجہ سے بالکل کام نہیں کررہی ہے، وہ خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ماہانہ درآمدات 6 ارب ڈالر تک رہیں گی اور  کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں نہیں بلکہ خسارے میں رہےگا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری لانےکے لیے بہترمارکیٹنگ نہیں کی، ہمیں چینی کمپنیوں کو پاکستان میں لانا ہے۔

مزید خبریں :