Time 06 مئی ، 2024
پاکستان

بھارت 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات منسوخ کرکے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے: اسحاق ڈار

بھارت منظم طریقے سےکشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کررہا ہے: نائب وزیر خارجہ کا اجلاس سے خطاب/ فوٹو جیونیوز
بھارت منظم طریقے سےکشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کررہا ہے: نائب وزیر خارجہ کا اجلاس سے خطاب/ فوٹو جیونیوز

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات منسوخ کرکے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گیمبیا میں ہونے والے 15 ویں اسلامی سربراہی اجلاس میں جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی وفد نے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں شرکت کی۔

دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اورسکیورٹی ماحول کا جائزہ لیا گیا  جب کہ او آئی سی رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا بھی جائزہ بھی لیا۔

اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات منسوخ کرکے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، بھارت منظم طریقے سےکشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کررہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی حکام نے اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے خوف و ہراس کا ماحول بنایا ہوا ہے، بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوؤں کا نوٹس  لیا جانا چاہیے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی یہ کارروائیاں علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ 

مزید خبریں :