دنیا
11 اکتوبر ، 2012

لاس اینجلس:گستاخانہ فلم بنانے والا نیکو لا بیسلے عدالت میں پیش

لاس اینجلس:گستاخانہ فلم بنانے والا نیکو لا بیسلے عدالت میں پیش

لاس اینجلس…گستاخانہ فلم بنانے والے نیکولا بیسلے کو پروبیشن کی خلاف ورزی کے کیس میں عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ ملزم نے اس بات سے انکار کیا کہ اْس نے پروبیشن کی شرائط کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔گستاخانہ فلم بناکر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے نیکولا بیسلے کو لاس اینجلس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے پروبیشن کی شرائط کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔عدالت نے ملزم کو بدستور جیل میں رکھنے کا حکم دے کر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔ نیکولا بیسلے نے گذشتہ سماعت پر عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے اپنا نام بدل کو مارک بیسلے یوسف رکھ لیا ہے اور آج اسے اسی نام سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسے گذشتہ سال بینک فراڈ کے جرم سزا ہوئی تھی۔ عدالت نے اسے پروبیشن پر رہا کیا تھا جس کی شرائط میں یہ بات بھی شامل تھی کہ وہ کوئی دوسرا نام اختیار نہیں کرے گا اور نہ ہی پانچ سال تک انٹرنیٹ استعمال کرے گا۔

مزید خبریں :