Time 17 جولائی ، 2021
پاکستان

مویشی منڈی جانے والوں کیلئے بری خبر، نیا حکم نامہ جاری ہوگیا

محکمہ داخلہ سندھ نے مویشی منڈیوں میں جانے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مویشی منڈیوں میں جانے والوں کو کورونا ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل، ریسٹورینٹس اور مسافروں بسوں میں داخلہ کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا جبکہ شادی ہال میں آؤٹ ڈور تقریبات میں شرکت کیلئے بھی کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فیصلہ عید الاضحیٰ پر کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات پر کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :