17 جولائی ، 2021
عید الاضحیٰ پر قربانی کیلئے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری جاری ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے جانور مہنگے ہونے کا شکوہ کیا جارہا ہے۔
لاہور میں بیلوں کی جوڑی کی قیمت ’صرف‘ 50 لاکھ روپے جبکہ فیصل آباد میں 17 سو کلو وزنی ’شیر پنجاب‘ اور 25 لاکھ روپے کے’سونا چاندی‘ بھی فروخت کےلیے تیار ہیں ۔
سکھرکی مویشی منڈی میں بھی اعلیٰ نسل کے جانور نئے گھر جانے کو بے قرا ر ہیں۔
جہاں شہری جانوروں کی قیمتوں سے پریشان ہیں وہیں صاحب استطاعت لوگ ان خوبصورت اور مہنگے جانوروں کو اپنے گھر خرید کر لے جارہے ہیں۔
واضح رہے ملک میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی۔